ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برہماور میں گولی مار کر کیا گیا نوجوان کا قتل

برہماور میں گولی مار کر کیا گیا نوجوان کا قتل

Sun, 03 Mar 2024 19:31:00    S.O. News Service

اُڈپی  3 / مارچ (ایس او نیوز)ضلع کے برہماور تعلقہ کے  بارکور کے ہانیپلّی گرام پنچایت میں شرپسندوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔ 

    مقتول کا نام کرشنا (38 سال) بتایا جاتا ہے جو منی پال میں ملازمت کرتا تھا اور ہانیہلّی میں واقع اپنے گھر میں تنہا رہتا تھا ۔ اس کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ  کل سنیچر کی رات میں 9:30 بجے کے قریب فائرنگ کی آواز سنائی دی ، لیکن انہوں نے اسے پٹاخوں کی آواز سمجھ  کر نظر انداز کر دیا ۔ آج اتوار کی صبح  جب وہ لوگ کرشنا کے گھر کے پاس پہنچے تو وہاں کرشنا کی لاش پڑی ہوئی تھی ۔

    اُڈپی ضلع کے ایس پی ڈاکٹر ارون کمار  نے جائے  واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال روانہ کیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ 
 


Share: